اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گلشن معمار کے علاقے میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان سے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ گلشن معمار کے علاقے میں ایک مکان میں کچھ لوگ تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی قیادت میں پولیس ٹیم کے کارروائی کی، مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲