اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ میں پاکستان سے فوجی مدد کی درخواست کی ہے اور یمن کے خلاف لڑائی میں سعودی اتحاد کا حصہ بننے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے یمن کے خلاف لڑائی میں اتحاد کا حصہ بننے کے لئے باضابطہ رابطہ اور تعاون کی درخواست کی ہے جس پر غور کیا جارہا ہے، یمن میں پاکستانی سفارت خانے اورعوام کو الرٹ کردیا ہے تاہم وہاں سفارت خانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
.......
/169