26 مارچ 2015 - 12:22
ہندوستان حکومت نے اپنے باشندوں کو یمن چھوڑ دینے کی ہدایت کر دی

ہندوستان کی حکومت نے یمن میں موجود اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وہاں سے باہر نکل جائیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ یمن کی بحرانی صورت حال کے پیش نظر اس ملک کو فوری طور پر ترک کردیں- ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے مختلف صوبوں میں اس وقت ہندوستان کے تین ہزار پانچ سو شہری کام کررہے ہیں اور حکومت ان شہریوں کو یمن سے باہر منتقل کرنے کیلئے ضروری اقدامات عمل میں لانے کیلئے آمادہ ہے- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے دارالحکومت صنعا کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد یمنی عوام کی حمایت سے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کا مقابلہ اور ان کا صفایا کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے- واضح رہے کہ گذشتہ ہفتےجمعے کے روز داعش دہشتگرد گروہ نے صنعا کی دو مساجد پر حملہ کرکے سینکڑوں نمازیوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا تھا- داعش کی اس وحشیانہ کاروائی میں ایک سو بیالیس افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد دیگر زخمی ہوگئے تھے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲