اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی چینل کے مطابق یمن کی فوج انصار اللہ کی حمایت کے ساتھ شہرعدن میں داخل ہو گئی ہے دوسری جانب عدن میں موجود مصر، سعودی عرب اور کویت کے سفراء نے اس شہر کو چھوڑ دیا ہے۔
المیادین ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ یمن کی فوج نے انصار اللہ کی حمایت سے یمن کے وزیر دفاع محمود الصبیحی کو صوبہ عدن کے شہر ’’الحوطہ‘‘ سے گرفتار کر لیا ہے۔
یمن کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج اور حوثی شیعوں کی عوامی تنظیموں نے شہر عدن کے سب سے بڑے فضائی اڈے ’’العند‘‘ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲