اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے قومی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں، داعش جیسی تنظیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے، قومی ایکشن پلان بنایا گیا، آپریشن بھی جاری ہے، اس باوجود دہشت گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ دہشت گردی کی آڑ میں مذہبی طاقتوں کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، مذہبی جماعتیں دہشت گردوں کے خلاف صف آرا ہیں، دہشت گردوں کو پکڑنے کی بجائے آئمہ مساجد کو پکڑا جارہا ہے، مدارس کے خلاف آپریشن لیا جارہا ہے، عجیب و غریب قسم کے فارم پر کرائے جارہے ہیں، مساجد و مدارس کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، مذہبی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ہم مدارس کے خلاف طرح طرح کی کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے۔ مساجد کے خلاف بے بنیاد مقدمات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ملک کی سنجیدہ قیادت ان امور کے پیش نظر ہمیں تجاویز دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲