24 مارچ 2015 - 16:39
قم میں مراجع تقلید کی جلوس ہائے عزا میں شرکت+ تصاویر

قم کے مراجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی اور آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے آج حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر نکالے گئے جلوس ہائے عزا میں پا پیادہ شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قم کے مراجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی اور آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے آج حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر نکالے گئے جلوس ہائے عزا میں پا پیادہ شرکت کی۔
ان مراجع تقلید نے آج بروز منگل کو بی بی دو عالم کے یوم شہادت پر ان کے دفتروں سے نکالے جانے والے جلوس ہائے عزا میں شرکت کی جو حرم مطہر میں اختتام پذیر ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ سنت حسنہ قائم ہے کہ قم کے مراجع تقلید بعض مواقع پر جیسے شہادت حضرت علی (ع)، شہادت حضرت فاطمہ زہرا(س) اور شہادت امام صادق(ع) کے موقع پر عزاداری کے جلوسوں می شرکت کرتے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲