اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المحیط ویب سائٹ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کی صورت حال کے شدّت اختیار کرجانے کے ساتھ ہی سعودی عرب کے وزیردفاع محمد بن سلمان نے پیر کے روز یمن سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں اپنے ملک کے فوجیوں سے ملاقات کی اور ان علاقوں میں مزید فوجی ٹھکانے بنائے جانے کی ضرورت زور دیا - سعودی عرب کے وزیردفاع نے کہا کہ ان علاقوں میں مسلح افواج کے رہائشی کمپلکس اور فوجی ٹھکانے قائم کئے جائیں- واضح رہے کہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے عدن فرار کرجانے اور اپنی حمایت میں سعودی عرب سے فوجی مداخلت سے متعلق ان کی درخواست کے بعد، پورے یمن کی صورت حال سخت کشیدہ ہوگئی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲