23 مارچ 2015 - 13:59
بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے

بحرین کے عوام نے الجو جیل میں قید افراد کےحقوق کی وسیع پیمانے پرخلاف ورزی کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے آل خلیفہ حکومت کو جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی جان کاذمہ دار قرار دیا اورتمام قیدیوں خاص طور پر جمعیت وفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے عدل و انصاف اور جمہوریت کے قیام اور اپنے دیگر مطالبات کی منظوری تک عراقی انقلاب کو جاری رکھنے پرزور دیا۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب آل خلیفہ کی سکیورٹی فورس نے انقلاب کی شہید خواتین کو خراج عقیدت پیش کرنےکےلیے نکالی جانے والی ریلی پر زہریلی گیس اور چھرے والی گولیاں چلائیں.

آل خلیفہ خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزاد ےخالد آل خلیفہ نے بھی الہملہ گاؤں میں مظاہرین کو کچلنے کی کارروائی میں حصہ لیا اور لوگوں کےگھروں پر فائرنگ کی۔ دوسری جانب بحرین کے انسانی حقوق کےمرکز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت ایک طے شدہ منصوبے کے تحت الجو جیل میں قیدیوں پر تشدد کر رہی ہے۔

.......

/169