23 مارچ 2015 - 13:42
ترکی کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے

ترکی کی سعادت پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ اس ملک کی خارجہ پالیسی پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی سعادت پارٹی کے رہنما مصطفی کامالاک نے اتوار کے روز انقرہ میں پارٹی اجلاس میں کہا کہ ترکی کی خارجہ پالیسی، شام ، عراق، لیبیا اور مصر میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

کامالاک نے جون میں ہونے والے عام انتخابات کو ، موجودہ تعطل سے ترکی کو نجات دلانے کے لئے انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ ترکی کو ایک نئی خارجہ پالیسی اور اپنی خارجہ پالیسی میں برادری پر مبنی ایک نئے نقطہ نگاہ کی ضرورت ہے۔
اسلام پسند سعادت پارٹی ترکی میں ایک بااثر پارٹی ہے کہ جس کے بانی ترکی کے مرحوم وزیر اعظم نجم الدین اربکان تھے۔ البتہ اس وقت سعادت پارٹی کا ترکی کی پارلیمنٹ میں کوئی نمائندہ نہیں ہے۔

.......

/169