22 مارچ 2015 - 15:15
صیہونیوں کا مسجد الاقصیٰ پر ایک بار پھر حملہ

غاصب صیہونیوں نےایک بار پھر اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پرحملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی کالونی کے ایک سو بیس سے زائد صیہوینوں نے اتوار کے روز مسجد الاقصی پر حملہ کرکے اس مقدس مقام کی ایک بار پھر بے حرمتی کی۔ صیہونی باشندوں نے اسی طرح غرب اردن میں الخلیل شہر کے جنوب میں ایک فلسطینی بچے کو زخمی کردیا۔ صیہونی فوجیوں نے بھی دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے کئی ارکان کو اغوا کر لیا۔ واضح رہے کہ سات ہزار سے زائد فلسطینی باشندے صیہونی جیلوں میں انتہائی برے حالات میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲