22 مارچ 2015 - 14:52
رہبر انقلاب اسلامی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

رہبر انقلاب اسلامی کی بہن سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای گزشتہ شب دار فانی کو الوداع کہہ گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی کی بہن سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای گزشتہ شب دار فانی کو الوداع کہہ گئیں۔
مرحومہ 89 سال کی عمر میں ایک بیماری کے باعث تہران کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔
بانو حسینی خامنہ ای کی تشییع جنازہ کے مراسم کل بروز پیر ۲۲ مارچ کو قم میں مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم مطہر حضرت معصومہ کی طرف انجام پائیں گے۔
نیز قرآن خوانی کے مراسم و مجلس ترحیم کل نماز مغربین کے بعد تہران اور قم میں واقع حسینیہ امام خمینی میں ہو گی۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا بسہم خود اس پرملال موقع پر مرحومہ مغفورہ کے اہل خانہ مخصوصا ان کے محترم بھائی حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت عرض کرتی ہے اور بارگاہ رب العزت میں مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲