اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے جنگی ہیلی کاپٹر اتوار کو یمن کے شہر عدن میں، جہاں یمن کے مستعفی صدر مقیم ہیں، داخل ہوگئے ہیں - بتایا جاتا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر یمن کے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی مدد کے لئے عدن پہنچے ہیں - ایک فوجی ذریعے نے اس سلسلے میں بتایا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے اتوار کی صبح عدن میں پروازیں انجام دیں- "کریتر" شہر کے لوگوں نے بھی اس شہر میں جنگی ہیلی کاپٹروں کی پرواز کی خبر دی ہے جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا - ادھر خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ و دفاع نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس کے دوران یمن کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
خلیج فارس تعاون کونسل کے جنگی ہیلی کاپٹر یمن کے شہر عدن میں داخل ہوگئے ہیں -
اطلاعات کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے جنگی ہیلی کاپٹر اتوار کو یمن کے شہر عدن میں، جہاں یمن کے مستعفی صدر مقیم ہیں، داخل ہوگئے ہیں - بتایا جاتا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر یمن کے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی مدد کے لئے عدن پہنچے ہیں - ایک فوجی ذریعے نے اس سلسلے میں بتایا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے اتوار کی صبح عدن میں پروازیں انجام دیں- "کریتر" شہر کے لوگوں نے بھی اس شہر میں جنگی ہیلی کاپٹروں کی پرواز کی خبر دی ہے جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا - ادھر خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ و دفاع نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس کے دوران یمن کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا -