اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے ہفتے کے روز ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ مصر، عراق میں داعش مخالف اتحاد کی جنگ میں ہرگز شرکت نہیں کرے گا ۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ داعش دہشت گرد گروہ سے مقابلہ کرنے کی ذمہ داری عراق کی سیکورٹی فورس کی ہے کہا کہ مغرب نے عراق اور لیبیا میں اپنی مداخلتوں کے نتائج کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مصری صدر نے اسی طرح مغربی ملکوں کو دیگر ملکوں میں فوجی مداخلت کرنے اور ان مداخلتوں کے منفی نتائج کی ذمہ داری قبول کرنے سے فرار کرنےپر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲