21 مارچ 2015 - 08:52
امریکہ اور اسرائیل کے فوجی تعلقات

ایک صہیونی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان اختلافات کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات بدستور قائم رہیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک صہیونی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان اختلافات کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات بدستور قائم رہیں گے۔
فرانس پریس کے مطابق صہیونی حکومت کی وزارت جنگ کے اسٹریٹیجک امور کے ڈائریکٹر آموس گیلادنے اوباما اور نتنیاہو کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو کے بعد جو بظاہر دوستانہ ماحول میں نہیں ہوئی ریڈیو اسرائیل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ صورتحال واضح ہے۔ ہمارے سیکورٹی تعلقات انتہائی مضبوط ہیں ۔ امریکی صدر اوباما نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی راہ حل کے حصول کے امریکی وعدے پرزوردیا اور ساتھ ہی اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی، فوجی نیز انٹلی جنس تعاون کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲