19 مارچ 2015 - 08:14
بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں کا تشدد جاری

بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم نے مظاہرین اور سیاسی قیدیوں پر حکومتی مظالم کی مذمت کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم نے شاہی حکومت کے پرتشدد اقدامات جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے کئی دیہاتوں میں عوامی مظاہروں پر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے حملے کرکے دسیوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے-ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں انتالیس بحرینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہے- اس رپورٹ میں اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے آل خلیفہ کی شاہی اور ڈکٹیٹر حکومت کی سکیورٹی فورس نے اڑتالیس مرتبہ لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا- اس رپورٹ کے مطابق بحرین میں اکانوے پرامن مظاہرے ہوئے ہیں کہ جو ملک کے مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں کیے گئے- رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ کی سیکورٹی فورس نے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا آنسو گیس کے گولے داغے اور کارتوس استعمال کیے جس کے باعث متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے- اس رپورٹ میں اسی طرح الجو جیل میں قیدیوں کو زدوکوب کرنے، ان پر جسمانی تشدد اور زہریلی گیس کے استعمال کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲