اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی کو تیس سیٹیں ملی ہیں اور اس کے مقابل صیہونی اتحاد کو شکست ہوئی ہے- نیتن یاھو کو اپنے سیاسی حریف صیہونی اتحاد کے مقابل صرف چھ سیٹیں زیادہ ملی ہیں- صیہونی حکومت کے ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ ووٹنگ کی گنتی تقریبا مکمل ہوچکی ہے اور لیکوڈ پارٹی کو تیس سیٹیں ملی ہیں جبکہ صیہونی اتحاد چوبیس سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے- ان پارٹیوں کے بعد متحدہ عرب پارٹی کو چودہ اور بیت یہودی کو آٹھ، شاس کو سات اور یہودیت تورات متحدہ اور اسرائیل بینتا پارٹی کو چھے چھے سیٹیں ملی ہیں- جبکہ مرتس نیس صیہونی پارلیمنٹ میں چار سیٹیں جاصل کرپائی ہے- حماس نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ تمام صیہونی پارٹیاں فلسطینی مسلمانوں کے خلاف دشمنی میں ایک ہیں اور ان میں سے کسی کے ہارنے اور جیتنے سے ہمارے لئے کوئی فرق نہیں پڑتا -
.......
/169