اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دمشق، دہشتگردی کے خلاف مہم میں، کسی بھی ایسے بین الاقوامی اقدام کا خیر مقدم کرےگا، کہ جس کے مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں- ولید المعلم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مہم میں ایک اہم اقدام، اس کے مالی ذرائع کا سدّ باب کرنا ہے- انھوں نے کہا کہ شام کی حکومت، دہشتگردی کے خلاف مہم کے ساتھ ساتھ، ملک میں قومی آشتی کے عمل میں بھی مکمل سنجیدہ ہے- ولید المعلم نے کہا کہ شام کے خلاف مسلط کردہ جنگ، ایسی حالت میں اپنے پانچویں برس میں، داخل ہورہی ہے کہ دمشق کے خلاف سازشیں بدستور جاری ہیں- واضح رہے کہ شام میں داعش اور جبہۃ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں نے مغربی اور عرب ملکوں کی حمایت سے بشار اسد حکومت کا تختہ پلٹنے کیلئے، سنہ دو ہزار گیارہ سے، جنگ مسلط کررکھی ہے تاکہ غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت کی فرنٹ لائن کو کمزور بنایا جاسکے ۔ مسلط کردہ اس جنگ کے نتیجے میں ابتک ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں-
.......
/169