اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبری ذرائع نے منگل کے روز اعلان کیا ہےکہ یمن کی فوج اور تحریک انصار اللہ یمن سے وابستہ اعلی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہوں اور اسی طرح وزیر داخلہ کے دستخط سے فضائیہ اور ایئر ڈیفنس کے دو کمانڈروں کو برطرف کرکے انہیں تقتیش اور پوچھ گچھ کے لیے عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق کرنل الخضر سالم کو راشد الجند کی جگہ فضائیہ کا کمانڈر اور کرنل عباد الروشانی کو ایئر ڈیفنس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے اور یہ دونوں ہی کمانڈر اب یمن کی فوج کے سربراہ کی براہ راست نگرانی میں اپنے فرائض انجام دیں گے-
دوسری جانب یمن کی اعلی سیکورٹی کمیٹی نے دارالحکومت صنعا میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں دو صوبوں اب اور عدن میں سکیورٹی کے مسائل سمیت کئی مسائل کا جائزہ لیا گیا - خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس کمیٹی نے سیاسی تنازعات میں سکیورٹی اور فوجی اداروں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اپنے پختہ عزم پر زور دیا- یمن کی اعلی سیکورٹی کمیٹی نے عوام کے ہر طبقےسے اپیل کی ہے کہ وہ مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز کی حمایت کرکے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں جن کا مقصد یمن کو تقسیم کرنا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲