اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق نائب وزیر خارجہ اور سینئر مذاکرات کار سید عباس عراقچی نےپیرکو ایران-امریکہ مذاکرات کے بعد کہا ہےکہ مذاکرات مجموعی طورپر اطمینان بخش اور مثبت تھے- انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کاحل تلاش کرنا ہوگا اور بعد میں پیش کئے گئے سبھی حل کو پوری تفصیلات کےساتھ قلم بند کرنا ہوگا- ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ امریکہ اورایران کے مذاکرات بلاوقفہ اوربہت ہی سنجیدگی کے ساتھ ہورہے ہیں- انہوں نےکہاکہ سیاسی اورتکنیکی دونوں سطحوں پر اب بھی کچھ فاصلے موجود ہیں لیکن تکنیکی مذاکرات سے سیاسی مسائل میں مدد مل سکتی ہے اور سرانجام یہ سیاسی فیصلے ہی ہونگے جن سے حتمی معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملے گی- سید عباس عراقچی نےکہاکہ تمام وفود کے پاس اس دورکےمذاکرات میں جمعے تک کاوقت ہے- انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان ہی چند دنوں میں مختلف راہ حل سے فاصلےکم ہوجائیں گے - واضح رہے کہ پیر کو سوئزرلینڈ کے وقت کےمطابق پانچ بجے ایران اور امریکہ کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲