اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران صہیونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے امریکی کانگریس میں تشہیراتی ڈرامے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس میں صہیونی حکومت کے وزیر اعظم کی تقریر کو عالمی سحطح پر بے وقعت اور مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکی سینیٹروں نے خود ہی، امریکہ پر عدم اعتماد کا مفہوم سب پر واضح کردیا ہے، کہا کہ امریکی سینیٹروں نے عالمی سطح پر تمام حکومتوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا کردیا ہے کہ آیا وہ امریکہ کے ساتھ سفارتی مسائل میں، ایسی حکومت کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں جو غلطی سے عالمگیریت کی دعویدار ہے اور یہ خیال کرتی ہے کہ وہ کافی قوت واقتدار کی مالک ہے، یا پھرایک بےدست پا حکومت سے جس کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے؟ ڈاکٹر لاریجانی نے اسی طرح کہاکہ گروپ پانچ جمع ایک کو اس بات پر توجہ دینی چاہئے کہ ایرانی پارلیمنٹ سے منطور شدہ قانون کی بنیاد پر این پی ٹی معاہدے سے بالاتر ہوکر ایران کی ایٹمی تنصیبات کی کسی بھی قسم کی نگرانی، صرف اور صرف تمام پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں ہی ممکن ہوسکےگی۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ ٹیم اپنے ماضی کے تجربات اور جس بے اعتمادی کا امریکی سینیٹروں نے حال ہی میں مفہوم پیش کیا ہے اس کے پیش نظر، انتہائی دقت کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں نئے اقدامات عمل میں لائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲