اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دی ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی رکن ابتسام الھلالی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو تکریت میں اسپائکر ایربیس کے بعض کیڈٹ زندہ ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپائکر ایر بیس کے قتل عام کے سلسلے میں جاری تحقیقات کے پورا ہونے اور تمام کیڈٹس کی صورتحال واضح ہونے تک ہم مزید معلومات فراہم نہیں کرسکتے۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ بہت جلدی اس سلسلے میں حقائق سے آگاہ کردیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دو اجتماعی قبریں دریافت کی ہیں جن میں اسپائیکر ایربیس کے قتل عام میں مرنے والوں کی لاشیں ہیں۔
الھلالی نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی وزارت اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے ان قبروں میں سے لاشیں نکالنے کا کام کریں گے۔
واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اسپائکر ائر بیس پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں موجود ایک ہزار سے زیادہ کیڈٹوں کو نہایت بے دردی کے ساتھ قتل کردیا تھا۔
.......
/169