اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے صوبہ صعدہ میں اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ بعض غیر ملکی طاقتیں یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کررہی ہیں- انہوں نے ان طاقتوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے زرخرید افراد کے ذریعے یمن میں مداخلت کرنے کے کرنے سے باز رہیں- عبدالملک الحوثی نے علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ جو یمن اور اس ملک کے عوامی انقلاب کے خلاف سازشیں کررہی ہیں ، کہا کہ اپنے زرخریدوں اور ایجنٹوں کی حمایت کرنے کا ان کا اقدام ناکامی سے دوچار ہو گا- انھوں نے بعض داخلی گروہوں کو بھی یہ پیغام دیا کہ وہ اغیار پر بھروسہ کرنے کی بجائے یمن کے عوام پر اعتماد اور بھروسہ کریں اور مکمل کامیابی تک انقلاب کے راستے کو جاری رکھیں-
دوسری جانب انصار اللہ سے وابستہ انقلابی گارڈ نے ملک کے شمالی صوبے صعدہ میں بڑی فوجی مشقیں کی ہیں- یمن کے میڈیا ذرائع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ فوجی مشقیں سعودی عرب کی سرحد کے قریب کتاف کے علاقے میں جمعرات کے روز انجام دی گئیں کہ جن کا مقصد اس بات پر تاکید ہے کہ یمن کے فوجی اور عوامی کمیٹیاں اپنے ملک کو درپیش ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲