اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں نے قنیطرہ کے نواح میں مسلح دہشت گردوں کے اجتماع پر شامی فضائیہ کے حملے میں جیش الاول نامی دہشت گرد گروہ کے کئی کمانڈروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے- المنار ٹی وی چینل کے بعض ذرائع نے کہا ہے کہ فتیان علاقے پر شامی فوج کے ہوائی حملے میں اسرائیلی دشمن کا ایک اہم ترین بازو اور ایک سرکردہ ترین دہشت گرد سرغنہ ابوحمزہ النعیمی سمیت دسیوں دہشت گرد اور بارہ سرکردہ کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں- ان ذرائع نے مزید کہا کہ اس حملے میں دہشت گردوں کے ایک اہم سرغنہ ابو اسامہ الجولانی سمیت پچاسی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں- دوسری جانب شام کے مختلف علاقوں میں پانچ سو ستائیس مطلوب افراد نے خود کو شامی فوج اور سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے- صوبہ حمص میں ایک باخبر ذریعے نے کہا ہے کہ ایک سو چون مسلح افراد نے حمص میں خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا ، جبکہ تین سو تہتر مطلوب مسلح افراد نے صوبہ دمشق اور حلب میں خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا جن کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں- بتایا جاتا ہے کہ شام میں قومی آشتی کے منصوبے کے تحت اب تک سیکڑوں مسلح دہشت گردوں نے اظہار پشیمانی کرتے ہوئے ہوئے ہتیھار ڈال دیئے ہیں اور اس وقت معمول کی زندگی گزار رہے ہیں-
.......
/169