اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وطن پارٹی کے سربراہ "دوگو برینچک" نے کہا ہے کہ علاقائی ممالک ان دہشتگردوں کے خطروں سے دوچار ہیں جنہیں امریکہ نے ٹریننگ دی ہے اور امریکہ ترکی میں ٹریننگ یافتہ دہشتگردوں کو شام بھیج رہا ہے۔ انہوں نے ترک وفد کے شام کا دورہ کرنے پر اردوغان کی نکتہ چینی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں شامی باشندے مارے جاچکے ہیں لیکن صدر اردوغان بدستور شام میں دہشتگرد بھیج رہے ہیں۔ برینچک نے کہا کہ شام پر امریکہ، قطر، ترکی اور سعودی عرب مل کر حملے کررہے ہیں لیکن شام نے اپنی قوم، فوج اور حکومت کے اتحاد سے ان حملوں کا مقابلہ کرنے میں استقامت و ثابت قدمی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام، امریکہ کی سازش کے دائرہ میں اردوغان کی جانب سے دہشتگردوں اور ان کے لئے ہتھیار اور مالی مدد کے بھیجے جانے سے قبل ایک پرامن وامان تھا- ترک صدر اردوغان نے ایک حالیہ خطاب میں وطن پارٹی کے وفد کے دورہ شام پر تنقید کی تھی۔ ادھر ترکی کے سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بھی کہا ہےکہ ترکی دہشتگردوں کا مرکز بن گیا ہے اور داعش کو ترکی میں ہرطرح کی سہولت حاصل ہے۔
واضح رہے ہے علاقے میں اسلامی بیداری کی تحریکوں کو ان کے راستے سے ہٹانے اور شام میں ایک اسرائیل نواز حکومت کو اقتدار میں لانے کی سازش کے تحت، داعش کو وجود لایا گیا ہے اور ترکی اس میں پیش پیش رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲