اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے پیر کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اقوام متحدہ کے منشیات کے کمیشن کے اٹھاون ویں سالانہ اجلاس میں خبردار کیا کہ منشیات کی اسمگلنگ سے ہونے والے نقصانات ملکوں کی پائیدار ترقی اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنک پر قابو پانے میں مشترکہ سرحدوں کےکنٹرول سسٹم کو مضبوط کرنے، علاقائی اطلاعات کے تبادلے کی بنیادی تنصیبات کی فراہمی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ملکوں کی کوششیں ابھی تک زیادہ موثر نہیں رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲