اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے شروع کیےگئے آپریشن کے نویں دن تکریت کا پوری طرح محاصرہ کرلیا گیا ہے۔
عراقی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق صوبہ صلاح الدین کی آزادی کے لئے شروع کئے گئے آپریشن کے نویں دن صوبے کے اہم علاقے العلم پرفوج کا کنٹرول ہوگیا ہے۔ یہ شہر دہشت گردوں کا ایک اہم گڑھ سمجھاجاتا تھا۔ اس دوران اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس، علاقے کے قبائل کے ساتھ مل کر تکریت کے اصلی دروازے پر پہنچ چکے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق سامرا اور دیالہ دو جانب سے فوج اور سیکورٹی فورس کی پیشقدمی کے نتیجے میں تکریت شہر کا پوری طرح محاصرہ کرلیا گیا ہے۔ اس سے پہلے العلم کے علاقے پر فوج کا کنٹرول ہوجانے سے اس علاقے کو تکریت سے ملانے والی شاہراہ پر بھی فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔


















...............
۲۴۲