9 مارچ 2015 - 10:57
پاکستان کا طویل فاصلےتک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے طویل فاصلے پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔شاہین 3 میزائل 2 ہزار 750 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ شاہین 3 میزائل 2 ہزار 750 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل شاہین 3 ہر قسم کے روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، شاہین 3 میزائل 2 ہزار 750 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے۔ تجربے کے موقع پرپاکستان کی مسلح افواج کے اعلٰی افسران، اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے حکام اور میزائل کی تیاری سے منسلک سائنسدان اور ماہرین بھی موجود تھے۔

.......

/169