اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی البدر تنظیم کے سربراہ، ہادی العامری نے بغداد میں فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے موصل کی آزادی کے بارے میں امریکی حکام کے بیان پر کہا ہے کہ تکریت اور موصل پر حملے اور حملے کے وقت اور آزادی کے بارے میں صرف بغداد ہی اعلان کرے گا اور ان علاقوں میں صرف عراقی فوج اور عوامی رضاکار ہی، سرگرم عمل ہیں- انھوں نے کہا کہ صوبے صلاح الدین کو آزاد کرانے کی کاروائی میں عالمی اتحاد کی، ہرگز کسی بیرونی فورس کی کوئی شمولیت نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار، اپنے بل بوتے پر پیش قدمی کررہے ہیں- العامری تاکید کی کہ پورے عراق سے داعش دہشتگرد گروہ کے خاتمے تک عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کاروائیاں جاری رہیں گی-
.......
/169