اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایٹمی ادارے میں اسٹراٹیجیک اور پارلیمانی امور کےشعبہ کے سربراہ بہروز کمالوندی نے کہا ہےکہ پانچ جمع ایک گروپ اور ایران کے ایٹمی مذاکرات میں ڈاکٹر صالحی اور امریکی وزیر توانائي کی شرکت سے فنی مسائل تیزی سے حل ہوئے ہیں- انہوں نے کہاکہ اس سے مذاکرات کے عمل پر مثبت اثر پڑے گا- کمالوندی نے کہا کہ فنی مسائل کا جائزہ اس شعبے کے اعلی ترین حکام نے لیا اور لگتا ہےکہ مذاکرات میں چونکہ اس شعبے کے اعلی ترین حکام اور ماہرین موجود ہیں مذاکرات میں مزید تیزی آئے گي- انہوں نے کہاکہ ہم نے شروع سے یہی توقع رکھی تھی- انہوں نے کہا کہ تکنیکی شعبے میں مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئي ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہےکہ دیگر شعبوں میں کتنی پیشرفت ہوئی ہے، کمالوندی نے کہا کہ ان امور کی تفصیلات اور حتمی معاملات سے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جلد ہی آگاہی دیں گے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲