7 مارچ 2015 - 19:29
تحریک انصاراللہ یمن کی نجات دہندہ

یمن کی مرکزی سیکورٹی کمان کےسربراہ نے تحریک انصاراللہ کی حمایت کرتے ہوئے اس تحریک کو یمن کا نجات دہندہ قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سینٹرل سیکورٹی کمان کےسربراہ کرنل یحیی صالح نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ تحریک انصاراللہ یمن کی خدمت کررہی ہے کہا کہ مستعفی صدر منصور ہادی یمن میں بدامنی اور افراتفری کے ذمہ دارہيں-
یمن کی سینٹرل سیکورٹی کمان کے سربراہ یحیی صالح نے منصور ہادی کے صنعا سے عدن چلے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت کی منتقلی، کسی شخص کے حکم سے نہيں ہوتی جبکہ منصور ہادی اکیس فروری سے اپنی قانونی حیثیت کھو چکے ہيں۔ یمن کی سینٹرل سیکورٹی کمان کے سربراہ نے خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کے سفیروں سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے سفارتخانے عدن سے واپس صنعا منتقل کردیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169