7 مارچ 2015 - 13:59
حلب: تکفیری دہشتگردوں نے جنگ بندی کی مخالفت کردی

شام میں سرگرم عمل دہشتگرد گروہوں نے اقوام متحدہ کی اپیل پر حلب میں جنگ بندی کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حلب میں برسر پیکار کسی بھی تکفیری دہشتگرد گروہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی دی میستورا سے ملاقات نہیں کی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ دہشتگـرد گروہوں نے حلب میں جنگ بندی کی بھی مخالفت کی ہے۔ شام کے اس سرکاری ذریعے نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں نے اپنے علاقائی آقاؤں کے ایماء پر جنگ بندی کی مخالفت کا اعلان کیا ہے کیونکہ علاقے کےبعض ممالک شام میں جنگ چاہتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائںدے دی میستورا نے حلب کے جنگي حالات کا جائزہ لینے کے بعد حلب کے محلہ صلاح الدین سے جنگ بندی کا آغاز کرنے کے بارے میں مذاکرات شروع کئے ہیں۔ دی مستورا اور شامی حکام کے مذاکرات میں حلب کے باشندوں کی واپسی، شہری اور عام خدمات کا ار سر نو آغاز، صلاح الدین میں دو پلوں کو کھولنا، اور ہرطرح کے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی جیسے امور شامل ہیں۔ واضح رہے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے حلب میں جنگ بندی کی تجویز دی تھی لیکن دہشتگردوں نے جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی فوج نے حمص کے مضافات میں داعش کے ساتھ سخت لڑائی کے بعد جزل نامی سٹی کو آزادکرالیا، فوج نے اسی طرح اس علاقے کے اطراف میں گيس اور تیل کے پانچ میدان بھی آزاد کرالئے۔ ان علاقوں پر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا قبضہ تھا۔

.......

/169