7 مارچ 2015 - 11:38
مغربی ممالک سب سے زیادہ انسانی حقوق پامال کرنے کے ذمہ دار ہیں

اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار جعفری نے کہا ہے کہ مغربی ممالک سب سے زیادہ انسانی حقوق پامال کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے نیویارک میں الاخباریہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ مغربی ممالک شام کے خلاف سازشیں کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ سلامتی کونسل نے حالیہ قرارداد میں کسی کا نام لئے بغیر کلور گيس کے استعمال کی مذمت کی ہے ۔ انہوں کہا کہ یہ بات بہت واضح ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے کیمیاوی گيس کا استعمال کیا ہے تاہم اس قرار داد میں ان کا کوئی ذکر نہيں کیا گيا ہے- انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی یہ قرارداد ترک اسلحہ شعبے کےسربراہ کی رپورٹ کے مطابق اور قرارداد دوہزار ایک سواٹھارہ پر عمل درآمد کے بار ے میں سیکرٹیری جنرل کی سترھویں جائزہ رپورٹ کے موقع پر منظور کی گئي ہے۔ واضح رہے امریکی وفد اور دیگر مغرب ملکوں نے قرارداد کا ایک مسودہ پیش کیا تھا جس میں کسی کا نام نہیں لیا گيا تھا۔ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار اسد نے کہا کہ ہمیں اس قراداد پر کوئي اعتراض نہيں ہے تاہم اس کے پس پردہ جو بدنیتی چھپی ہوئي ہے اس سے مسائل کھڑے ہوتے ہیں انہوں نے کہا امریکہ برطانیہ اور فرانس کے نمائندے جو اس قرارداد کی منظوری سے ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس سے ان کے مذموم عزائم کا پتہ چلتا ہے-

.......

/169