6 مارچ 2015 - 13:05
صیہونی حکومت، تیس ہزار فلسیطنی گھر تباہ کرنے کا منصوبہ

بعض اعداد و شمار کے مطابق صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے تیس ہزار گھروں کو مسمار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت نے انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں فلسیطن کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لئے منصوبہ بنارکھا ہے- صیہونی حکومت اس علاقے میں فلسطینیوں کے تقریبا تیس ہزار گھروں کو تباہ کرکے ملت فلسطین کی باقی بچی زمینوں پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے- صیہونی حکومت کی اس مذموم سازش کا ھدف فلسطینیوں کو زبردستی ترک وطن پر مجبور کرنا ہے- موصولہ رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت نے گذشتہ برس سے اس سال کے آغاز تک صرف صعوہ گاؤں میں فلسطینیوں کے دو درجن سے زائد گھر مسمار کئے ہیں جبکہ نقب اور دیگر علاقوں میں بھی فلسطینیوں کے گھروں اور زرعی زمینوں کو تباہ کرنے کے اقدامات جاری ہیں- قابل ذکر ہے صیہونی حکومت نے انیس سو اڑتالیس میں ارض مقدس پر قبضہ کرنے کے فورا بعد فلسطینیوں کے گھروں اور زرعی زمینوں کو ہڑپنا شروع کردیا تھا- مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کےپاس محض ڈھائی فیصد زرعی زمینیں ہیں- صیہونی حکومت یہ بہانے بنانا کر کے فلسطینیوں کے پاس اجازت نامہ نہیں ہے ان کے گھر مسمار کرتی رہتی ہے- صیہونی حکومت اپنی ان تشدد آمیز اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے باوجود فلسطینیوں کو ترک وطن پر مجبور کرنے میں ناکام ہوچکی ہے- عراقیب نامی گاؤں کو صیہونیوں نے اسی مرتبہ تباہ کیا تھا لیکن ہرمرتبہ فلسطینیوں نے اسے تعمیر کیا-اس گاؤں کے باشندوں کی پائداری اور استقامت اپنی سرزمین میں زںدگي گذارنے کے لئے فلسطینیوں کی دلیری کی نمایاں مثال ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲