5 مارچ 2015 - 19:49
سی این این کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ کا خصوصی انٹرویو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہےکہ بعض قوتین ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتی ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ممالک، ایٹمی مذاکرات میں سمجھوتے کےقریب پہنچ چکے ہیں۔ سی این این کی اینکر کریسٹین امانپور نے سوئيزرلینڈ کے شہرمونتیرو سے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے خصوصی بات چیت کی۔ کریسٹین امانپور نے جواد ظریف سے اسرائیلی وزیر اعظم نتیاہو کےامریکی کانگریس میں دئے گئے اس بیان پر بھی ردعمل جاننا چاہا حس میں نتنیاہو نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مغرب کے سمجھوتے سے ممکن ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں تک دسترسی حاصل کرلے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایٹمی مذاکرات پر نتنیاہو کی باتوں کے اثر انداز ہونے کے بارے میں کہا کہ ان باتوں کا مذاکرات پر کوئی اثر نہيں پڑےگا۔ لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ اور ان کے ہم فکر افراد کی یہ کوشش ہے کہ جھوٹے الزامات اور مکر و فریب کے ذریعے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کریں۔ اور اس کے ذریعے سمجھوتے کی راہ میں مشکلات کھڑی کریں۔ وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ مجھے نہيں معلوم وہ ایسا کیوں کررہے ہيں البتہ اس کی جو وجہ بیان کی جاسکتی ہے وہ صرف یہ ہے کہ بعض قوتیں ایسی ہیں جو امن و استحکام کے قیام کو اپنے وجود کے لئے خطرہ سمجھ رہی ہيں۔ جبکہ یہ سمجھوتہ کسی کے لئے بھی خطرہ نہيں ہے مگر یہ کہ آپ جنگ و جدال، کشیدگی، عدم اعتماد اور بحران پیدا کرنے کے درپے ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲