5 مارچ 2015 - 03:48
ایران اور امریکہ کو نتنیاہو کے بیان کی کوئي پروا نہيں

ایران اور امریکہ نے ایٹمی مذاکرات کے خلاف اسرائیلی وزير اعظم کے بیان کو کوئی اہمیت دئے بغیربدھ کو بھی طویل مذاکرات مذاکرات انجام دیئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ اور ایران نے اسرائیلی وزير اعظم نتنیاہو کی امریکی کانگریس میں ایران مخالف تقریر پرتوجہ دیئے بغیر بدھ کو بھی مسلسل تیسرے دن جامع ایٹمی معاہدے کے دائرے ميں سمجھوتے کے حصول کے لئے، ایٹمی مذاکرات انجام دیئے۔ یہ مذاکرات امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور محمد جواد ظریف کے درمیان سوئیزر لینڈ کے شہر مونترو میں انجام پائے ۔ اس رپورٹ کے مطابق جب کیری مذاکرات کرکے اپنے ہوٹل لوٹے تو انہوں نے منگل کے روز کی اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کا کوئی ذکر کئے بغیر کہا کہ ہم سمجھوتے کے حصول کے لئے مذاکرات ميں مصروف ہيں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے منگل کے روز امریکی کانگریس میں اپنی متنازعہ تقریر میں، اوباماحکومت سے، ایران کے ساتھ مذاکرات روک دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اس تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے دکھاوا قراردیا اور کہا کہ سیاسی معاملات میں اس قسم کی باتوں پر توجہ نہيں دی جاتی -

.....

/169