4 مارچ 2015 - 19:34
شام اور عراق کے لئے سعودی دہشت گردوں کی روانگی

سعودی عرب کی حکومت ملک کی جیلوں میں قید بعض نوجوانوں کو دہشت گردوں کےساتھ تعاون کر نے کے لیے شام اور عراق بھیج رہی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی العہد نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے انسانی حقوق کے ادارے القسط نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی عدالتوں کے جج قیدیوں کی آزادی کے بدلے انھیں دہشت گردگرہوں کے ساتھ تعاون کے لیے شام اور عراق بھیج رہے ہیں- القسط ادارہ کہ جس کا ہیڈکوارٹر لندن میں ہے، پہلا ادارہ نہیں ہے  جو اس بات کا انکشاف کررہا ہے بلکہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے بہت سے سرگرم افراد اور قانون دانوں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا-
سعودی عرب کی جیلوں میں قید بعض نوجوانوں نے گزشتہ چند برسوں کے دوران یہ کہا تھاکہ سعودی ججوں کی جانب سے انھیں یہ پیشکش کی گئي تھی کہ وہ جیل سے رہائی  کے بدلے نام جہاد کے لیے شام چلے جائيں- یوٹیوب پر ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں جن میں ایسے ہی سعودی نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے جو شام کے مسلح گروہوں کی صف میں شامل ہیں- ان نوجوانوں نے دارالحکومت ریاض اور بریدہ میں دو ہزار گيارہ اور بارہ میں دھرنوں میں شرکت کی تھی اور اس کے بعد ان کو کچھ عرصے کے لیے قید کر لیا گیا تھا اور اس کے بعد انہیں رہا کرکے شام بھیج دیا گیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲