4 مارچ 2015 - 12:46
وحشی داعشیوں نے بوڑھی ماں کو جواں بیٹے کا گوشت کھلا دیا

کرد جنگجو نے برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ داعشی دہشتگردوں نے اپنے خلاف لڑنے والے ایک کرد نوجوان کو اغوا کیا تھا، اس کی بوڑھی والدہ ہمت کرکے بیٹے سے ملنے کی غرض سے گئی تو داعشیوں نے معمر خاتون کو اس کے بیٹے کا ہی گوشت کھانے پر مجبور کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے انسانیت سوز مظالم کی خبریں تواتر سے سامنے آرہی ہییں، ایسی ہی ایک خبر داعش کے خلاف لڑنے والے ایک کرد جنگجو کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ جس میں اس کرد جنگجو نے برطانوی اخبار دی سن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ داعش کے وحشی دہشتگردوں نے بوڑھی ماں کو اس کے جوان سال بیٹے کا گوشت کھلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق داعش نے ایک کرد نوجوان کو اغواء کیا اور جب اس کی بوڑھی والدہ ہمت کی مظاہرہ کر کے بیٹے سے ملنے پہنچی، تو داعشی دہشتگردوں نے اسے اس کے جوان بیٹے کا گوشت کھلا دیا۔ 36 سالہ یاسر عبداللہ نے بتایا کہ جب داعش اس کے عراقی گاﺅں کی طرف پیش قدمی کر رہی تھی تو وہ اس سے لڑنے کیلئے عراق پہنچا۔ انہیں دنوں ایک معمر کرد خاتون اپنے اغواء شدہ بیٹے کی رہائی کیلئے موصل شہر میں داعش کے ہیڈ کوارٹر پہنچی۔ خاتون کو جنگجوﺅں نے بتایا کہ وہ بہت فاصلہ طے کر کے آئی ہے، لہٰذا پہلے کھانا کھا لے، جس کے بعد اسے بیٹے سے ملوا دیا جائے گا۔ یاسر عبداللہ کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی دل دہلا دینے والی دستان سناتے ہوئے بتایا کہ جب وہ چاول اور گوشت کھا چکی، تو داعش کے جنگجوﺅں نے قہقہے لگاتے ہوئے بتایا کہ اس نے ابھی ابھی اپنے بیٹے کا گوشت کھایا ہے۔ خاتون کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس کے بیٹے کو پہلے ہی قتل کیا جا چکا تھا، اور اس کے جسم کے ٹکڑے کاٹ کر اس کے آنے کے بعد چاول میں ڈال کر پکائے گئے تھے۔ اس اندوہناک واقعے کے بعد خاتون کی حالت غیر ہو گئی اور تاحال وہ صدمے کے باعث ہوش سے عاری ہے۔

.......

/169