2 مارچ 2015 - 05:27
ایران، عراق کے آثار قدیمہ رکھنے کو تیار ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران میں ثقافتی میراث کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران عارضی طور پر عراق کے آثار قدیمہ رکھنے کےلئے تیار ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اور ثقافتی میراث ادارے کے سربراہ سلطانی فر نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں عراق کے تاریخی آثار کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے- انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والے اقدامات سے آئندہ مہینوں میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا خاتمہ ہوجائے گا- انہوں نے عراق کے وزیر سیاحت عادل فہد الشرشاب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے داعش سے وابستہ تکفیری عناصر کے ہاتھوں عراق کے آثارقدیمہ اور تاریخی عمارتوں کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا- واضح رہے حالیہ دنوں میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے عراق کےشمالی علاقوں میں نسلی تصفیے کے ساتھ ہی ثقافتی مراکز نیز آثآر قدیمہ اور تاریخی عمارتوں کو منہدم کرنے کے مذموم اقدامات کئے ہیں- واضح رہے کہ اس سے قبل اس طرح کے تنگ نظری پر مبنی اقدامات کے تحت تکفیری نظریات کے حامل طالبان گروہ نے مارچ 2001ء میں افغان صوبے بامیان میں بودا کے مجسموں کو مسمار کردیا تھا- واضح رہے کہ داعش کی مانند طالبان گروہ کو بھی مغربی ملکوں اور ان کے علاقائي اتحادیوں نے اسلامی دنیا پر مسلط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲