اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے حزب اللہ کی مدد سے جنوب کے علاقوں میں کئي اہم دیہی علاقوں پر قبضہ کرکے تکفیریوں کو پسپائي پر مجبور کردیا ہے۔ شام کی فوج نے درعا، دمشق اور قنیطرہ کے درمیان واقع اسٹراٹییجک نوعیت کے دیہی علاقوں کو تکفیری عناصر کے وجود سے مکمل طور آزاد کرالیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام کی فوج نے صوبہ درعا کے شمال میں ہباریہ اور تل قرین کے علاقوں پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ درایں اثنا دمشق نواحی علاقے حمریت اور سبسبا کو بھی جبھۃ النصرہ کے دہشتگردوں سے آزاد کرالیاگیا ہے۔ شامی فوج نے جسے عوامی رضا کاروں کی حمایت بھی حاصل تھی، الھباریہ سٹی اور اطراف کی چوٹیوں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔ دہشتگردوں کی حامی انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیم ہے کہا ہے کہ ان کارروائيوں میں جو حزب اللہ کی کمان میں انجام پائيں سات دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ فوج نے درعا کے شمال مغربی مضافات، قنیطرہ اوردمشق کے جنوبی مغربی مضافات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
.......
/169