1 مارچ 2015 - 05:10
حماس کی جانب سے مصر کے اقدام کی شدید مذمت

مصر کی جانب سے تحریک حماس کو دہشتگرد قراردئےجانے کے بعد فلسطینی تنظیمیں اس اقدام کی مذمت کررہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے کہا ہےکہ مصر کی جانب سے تحریک حماس کو دہشتگرد قرار دیا جانا فلسطین کی استقامتی تحریک اور ملت کی پشت میں خنجر گھونپنے کے برابر ہے۔ تحریک جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ مصری عدالت کا یہ اقدام نہایت خطرناک اور چونکا دینے والا ہے۔ تحریک جہاد اسلامی نے کہا کہ قاہرہ نے ملت فلسطین اور حماس کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے کیونکہ قاہرہ کی حکومت صیہونی حکومت کے لئے اسٹراٹیجیک اثاثے کی حیثیت رکھتی ہے۔ واضح رہے مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے زمانے میں بھی مصر کی حکومت نے ملت فلسطین اور فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت کرتے ہوئے سستے داموں صیہونی حکومت کو گيس فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جبکہ غزہ پٹی کے مظلوم عوام کو صیہونی حکومت کے محاصرے کی وجہ سے نہ گيس میسر تھی اور نہ ہی دوسرا ایندھن۔ سامراجی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے اور صیہونی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کی بنا پر صیہونی حکام نے مصر کو اپنے لئے اسٹراٹیجیک اثاثے سے تعبیر کیا ہے۔

.......

/169