اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ القاعدہ سے وابستہ مسلح عناصر نے جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات یمن کے جنوبی صوبے البیضا کے شہر رداع کے قریب عوامی تحریک انصار اللہ کے ٹھکانوں پرہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں دونوں طرف کے کئي افراد مارے گئے۔ ان جھڑپوں کے موقع پر رداع شہر کے شمال مشرقی داخلی راستے پر ایک دھماکہ ہوا لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ القاعدہ یمن میں بدامنی اور عدم استحکام کی اصل ذمہ دار ہے اور اس نے پولیس اور سیکورٹی فورس پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یمن میں دو ہزار گیارہ کےعوامی انقلاب اور احتجاج کے بعد سے کہ جس کے بعد عبداللہ صالح کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا بدامنی کےواقعات اور وقفے وقفے سے لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲