26 فروری 2015 - 13:54
دشمنوں کے لیے پیامبراعظم فوجی مشقوں کاپیغام ایران کے اقتدارکااظہارہے: بریگیڈیرجنرل پاکپور

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کےکمانڈر نےکہا ہے کہ دشمنوں کے لیے پیامبر اعظم (ص) فوجی مشقوں کا پیغام اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار و طاقت کا اظہارہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے جمعرات کو پیامبراعظم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فوجی مشقوں کے دوسرے روز کے اختتام پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان فوجی مشقوں کا پیغام ہمسایہ ممالک کے لیے دوستی اور دشمنوں اور ان لوگوں کے لیے جو دھمکیوں کی سوچتے ہیں، اقتدار و طاقت کا اظہار ہے-

انھوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ان فوجی مشقوں میں تمام پیش نظر مقاصد حاصل ہوئے ہیں،کہا کہ ان فوجی مشقوں میں جدید اور نئے ہتھیاروں کے کامیابی سے تجربات کیے گئے-
دوسری جانب مسلح افواج کےسپریم کمانڈر کے دفتر کے سربراہ بریگیڈیر جنرل محمد شیرازی نے اپنےایک پیغام میں پیامبراعظم فوجی مشقوں میں شریک کمانڈروں اور بہادر سپاہیوں کوخطاب کرتے ہوئے ان مشقوں کے کامیاب انعقاد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے -

۔۔۔۔۔۔۔

/169