اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی تین لاپتہ اسکول گرلز کے تنازع میں ٹرکش ائر لائنز کو نئے سوالات کا سامنا ہے۔ یہ پتہ چلا ہے کہ لاپتہ لڑکیوں کے تنازع کی مرکز ائر لائن پولیس کو مطلع کیے بغیر اس روٹ پر ان کی سہیلی کو بھی لے گئی تھی۔
ٹرکش ائر لائن نے کم از کم چار لڑکیوں کو بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کی جنسی تسکین کے لئے پہنچایا جبکہ ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا-درایں اثنا ائر لائن نے حکام کو بھی الرٹ نہیں کیا۔
ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ15سالہ شمیمہ بیگم16 سالہ خدیجہ سلطانہ اور 15سالہ امینہ کو گھر میں انٹر نیٹ پر اسلامی انتہا پسندی کے زہریلے نظریات کے ذریعے ریڈیکلائز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ ترکش ائر لائنز نے گزشتہ ہفتے چیکنگ کے بغیر انہیں بورڈنگ کی اجازت دی۔
ٹرکش ائر لائن نے تبصرہ سے گریز کیا ہے- ترکی کی حکومت جب سے شام میں بحران کھڑا ہوا ہے دہشت گردوں کو شام بھیجے جانے اور زخمی دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔
.......
/169