اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے شمالی صوبہ مازندران کی یونیورسٹی اور روس کی استراخان یونیورسٹی نے تعلیمی تعاون اور طالب علموں کے تبادلے پر مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے.
مازندران يونيورسٹي پبلك ريليشنز كے دفتر كے مطابق، يونيورسٹي كے سربراہ 'فخرالدين اصغري آقامشهدي' نے كہا ہے كہ طالب علموں كے تبادلے كے تحت مازندران يونيورسٹي ميں روسي زبان اور ادب كے 20 طلباء كو تين سيمسٹرز كے لئے استراخان يونيورسٹي ميں منتقل كيا جائے گا.
اس كے مقابلے ميں، استراخان يونيورسٹي ميں فارسي ادب كے 20 طلباء مازندران يونيورسٹي ميں اپني تعليم جاري ركھيں گے.
فخرالدين اصغري، جنہوں نے گزشتہ ہفتے استراخان كا دورہ كيا تھا مزيد كہا كہ دونوں يونيورسٹيوں نے ويڈيو كانفرنسنگ كے ذريعہ سائنسي كنيكشن بنانے پر بھي اتفاق كيا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲