اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی نیوز ایجنسی سانا کے حوالے سے،سحر عالمی نیٹ ورک نے خبردی ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے منگل کو دمشق میں پاکستانی سینٹ کے چیئرمین نیّرحسین بخاری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ ہمہ جہتی تعاون کے ذریعے،دہشت گردی سے مقابلے کے لئے اپنی ذمہ داری پر عمل کرے۔ شام کے صدر بشار اسد اور نیر حسین بخاری نے دہشت گرد ی کو سب کے لئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردی سےمقابلہ غیر ملکی مداخلت کے بغیر انجام پانا چاہئے ان دونوں رہنماؤں نے زور دے کرکہا کہ ملکوں کے اقتدار اعلی اور اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے میں عوام کے حق کو پامال نہیں ہونے دینا چـاہئے- شام کے صدر نے اس ملاقات مین مختلف ملکوں کی پارلیمانوں کے تعاون کواہم قراردیا اورکہاکہ پارلمانیں، قومی مفادات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عمل کرتی ہیں۔ پاکستانی سینٹ کے چئرمین نیرحسین بخاری نے بھی اس ملاقات میں اس امیدکا اظہار کیا کہ شام ميں جلد ہی امن قائم ہوجائے گا-
.......
/169