اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الدیہ علاقےکے شہریوں نے منگل کی شام جمعیت الوفاق اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان اور آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں قید دیگر علماء اورسیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جلوس نکالے۔ ان مظاہروں میں علماء اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سیاسی قیدیوں کی فوری رہائي کا مطالبہ کررہے تھے - مظاہرین نے ایک بار پھ اس عزم کا اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے ان کی پرامن تحریک جاری رہے گی -اس رپورٹ کے مطابق جزیرہ سترہ کے باشندوں نے بھی آل خلیفہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتےہوئے چودہ فروری کے شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔ واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو گذشتہ سال اٹھائیس دسمبر کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کرکے جیل ميں ڈال دیا ہے۔
.......
/169