اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردگروہ داعش نے اتوار کوطرابلس میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ دھماکے اتوار کی دو پہر طرابلس میں ایرانی سفیر کی رہائش کےباہر ہوئے جن میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پہلے دھماکے کے کچھ دیر بعد دوسراد ھماکہ ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد ایک کوڑے دان میں رکھا گیا تھا۔ ایرانی سفیر تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد لیبیا جاتے ہیں اور اس وقت وہ طرابلس میں موجود نہیں ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ طرابلس میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے دیسی ساختہ بموں کے دھماکوں میں خوش قسمتی سے کوئي جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
.......
/169