اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے افغان صدر اشرف غنی سے کابل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ضروری ہوا تو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کی رفتار سست کی جا سکتی ہے۔ ایشٹن کارٹر نے منگل کو وزیردفاع کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ افغان صدر سے ان کی ملاقات میں فوجی انخلاء سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو میں ایشٹن کارٹر نے کہا کہ امریکا افغانستان میں کامیابیوں اور پیش رفت کے پائیدار نتائج کو یقینی بنانا چاہتا ہے، اسی لیے صدر اوباما افغان صدر اشرف غنی کی سیکیورٹی حکمت عملی کی کامیابی کے لیے کئی آپشنز پر غور کررہے ہیں، امریکی فوج کا انخلا کی ٹائم لائن میں ممکنہ تبدیلی بھی سیکیورٹی حکمت عملی کا حصہ ہے۔




