اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے جنگجوؤں سے يورپ میں پرتشدد کاروائیاں کرنے کے لئے لیبیا کا انتخاب کیا ہے۔ اس اخبار کے مطابق، داعش کا ارادہ ہے کہ لیبیا کو يورپ میں داخلے دروازے کے طور پر استعمال کیا جائے۔
ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق اس بات کے ثبوت ملے ہیں کہ داعش نے منصوبہ بندی کی ہے کہ اس کے دہشت گرد، کشتیوں پر سوار ہو کر غیر قانونی مہاجرین کی حیثیت سے اٹلی پہنچے جس کے بعد وہ يورپ کے بارے میں اپنے پیش نظر پروگراموں پر عمل کر سکیں۔ اس بات کے بھی ثبوت ملے ہیں کہ داعش ، بحیرہ روم میں يورپ کی طرف جانے والے یا يوروپ سے آنے والے والے تجارتی جہازوں پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔
ڈیلی ٹیلیگراف نے برطانیہ کی خفیہ سروس کے ایک سابق عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ اٹلی کی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال سترہ ہزار افراد غیر قانونی طریقہ سے نقل مکانی کرکے اٹلی پہنچے ہیں۔ ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق ان سترہ ہزار غیر قانونی مہاجرین میں ہزاروں، شامی باشندے ہیں جو جنگ سے فرار ہو کر اٹلی پہنچے ہیں۔














/169