اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت جناب 'حسن روحاني' نے آج اتوار کو امريکا ميں تين مسلمان طالب علموں کے وحشيانہ قتل پر ان کے اہل خانہ، امريکا ميں مقيم مسلمانوں اور انساني حقوق کے علمبرداروں کو تعزيت پيش کي ہے.
صدارتي ويب سائيٹ كے مطابق؛ صدر مملكت نے اميد ظاہر كي امريكي حكومت مسلمانوں كي حفاظت كے ليے تمام ضروري اقدامات انجام دے گي.
حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني نے اپنے پيغام ميں مزيد كہا ہے كہ امريكا ميں ايك سوچے سمجھے منصوبے كے تحت عوام كو اسلام سے دور ركھا جارہا ہے جو نہايت افسوسناك ہے اور حاليہ المناك واقعہ امريكي شہريوں كے تشدد اور انتہاپسندي كي طرف بڑھتے ہوئے رجحانات كا واضح ثبوت ہے.
لہذا ضرورت اس بات كي ہے كہ پوري دنيا كے علماء، دانشور اور ديگر مكاتب فكر كے لوگ مل كر دنيا بھر سے تشدد اور انتہاپسندي كے خاتمے كے ليے ٹھوس اور سنجيدہ اقدامات اٹھائيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲